مقصدِ پاکستان

Fri Nov 08 2024 at 05:00 am UTC+05:00

Aram Bagh , Karachi | Karachi

Quran o Hadith
Publisher/HostQuran o Hadith
\u0645\u0642\u0635\u062f\u0650 \u067e\u0627\u06a9\u0633\u062a\u0627\u0646
Advertisement
*از قلم: فیض الحسن*
*پاکستان* !
فارسی زبان کے دو الفاظ *"پاک"* اور *"ستان"* سے مرکب ہے۔ 1933ء میں ہندوستان کی تقسیم کے خیال سے مسلمانوں کے متوقع ملک کے نام کے طور پر تجویز کیا گیا۔
*پاکستان نام رکھنے کی وجہ* :
*"ستان"* کے معنی ہیں "رہنے کی جگہ" اور *"پاک"* کے معنی پاکیزگی یا تقدس کے ہیں یعنی پاکیزہ لوگوں کے رہنے کی جگہ۔ کیونکہ اس ملک میں پاک لوگ(مسلمان)رہتے ہیں اس لیے اسکو پاکستان کہتے ہیں.
*مقصدِ پاکستان* :
اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو تشکیل دینے کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
ہم نے اپنی آزادی پٹھان ، پنجابی ، بلوچی ، سندھی یا بنگالی کی حیثیت سے نہیں حاصل کی بلکہ مسلمان کی حیثیت سے ، جس کی وفا کا مرکز صرف اور صرف اسلام ہے۔ اسلام ہی ہمارا سہارا ہے۔ ہم پاکستان کے طالب اس لیے تھے کہ ہم ایک ایسا خطہ زمین حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کی تشکیل کرسکیں اور دنیا کو دکھا سکیں کہ امن اور اتحاد اور آسودگی کی راہ اسلام کی صراطِ مستقیم ہے۔ قیامِ پاکستان کی صرف یہی ایک وجہ اور بنیاد ہے کہ ہم اپنے اس بلند مقصد سے اس طرح نہیں پھر سکتے کہ ہم میں تفریق پیدا ہو جائے۔ ہماری ترقی و تحفظ اسی پر منحصر ہے کہ ہم اس اعلیٰ مقصد پر مضبوطی سے قائم رہیں اس کے سوا کوئی بھی دوسرا راستہ ہم نے اختیار کیا تو آپ یقین رکھیے کہ وہ ہمیں تباہی کی طرف لے جائے گا۔
ہمیں افلاس ، جہالت ، بیماری اور غیر اسلامی رسومات و روایات کے خلاف جدوجہد کرنی ہے اور پاکستان کی معاشیات اور معاشرت کی بنیاد انصاف ، حریت ، عمل اور روحانیت اور مادی ضروریات ہیں۔
پاکستان کی مثل ایک زندہ جسم کے ہے اگر اس کا ایک حصہ بیمار یا کمزور ہوتو سارے جسم پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ پاکستان کے دونوں بازو ایک دوسرے سے منسلک ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی نہ ایک دوسرے کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے اور نہ ترقی کرسکتا ہے۔ وقت کی اہم ضرورت یہ ہے اور ہمیشہ رہے گی کہ صوبائی ترقی کے ساتھ ساتھ ہم ہمیشہ اس بنیادی اصول کو زہن میں رکھیں جس کی بنیاد پر پاکستان قائم کیا گیا وہ اصول یہ تھا کہ اس برصغیر کے مسلمان بحیثیت ایک جدا گانہ قوم کے اس کے مستحق تھے کہ اپنی اکثریت کے علاقوں میں وہ مملکت قائم کریں تاکہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کی تشکیل کرسکیں۔صرف یہی چیز پاکستان اور اسلامی شعور کو زندہ رکھ سکتی ہے اور صرف یہی شعور ہمیں آزاد قوم کی حیثیت سے زندہ اور قائم رکھ سکتا ہے۔
پاکستان کا مقاصد میں سے یہ بھی ہے کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں کیونکہ دونوں کے طریقے مختلف ہیں رسم و رواج مختلف ہیں ، ثقافت و سیاحت مختلف ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ مسلمانوں نے ساری رسومات و روایات ہندؤں کی اپنا لی ہیں حالانکہ ضرورت اس بات کی تھی کہ ہم بحیثیت مسلمان ہونے کے انکی رسومات کو چکنا چور کر دیتے اور وہ ہندو اپنے مذہب میں اتنے مضبوط ہیں کہ ہماری رسومات سے منہ موڑے ہوئے ہیں یہ انکے اپنے مذہب سے محبت کی علامت ہے۔
علامہ اقبال نے کیا خوب فرمایا:
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
آج اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ہم ہندو رسومات کو ترک کریں اور یہ جب ہی ممکن ہے جب ہم اسلامی تعلیمات کو اپنائیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت کا مطالعہ کریں اور آپکی اطاعت کریں کیونکہ غلط اور صحیح کا امتیاز صرف علم سے ہوسکتا ہے اور مسلمانوں کے لیے علم قرآن و حدیث ہے جو انکو راہِ ہدایت پر چلنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
آج اس پاکستان کی بقاء کی وجہ وہ مسلمان ہیں جنہوں نے جزبۂ ایمانی کے تحت اپنی جانوں کا نظرانہ تحصیل پاکستان کے لیے پیش کیا اور ان لاکھوں شہداء کے خونوں کی وجہ سے آج بھی ملک پاکستان کی زمین ترو تازہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ملکِ پاکستان جب تک قائم و دائم رہے گا جب تک کلمہ طیبہ لاالہ الااللہ قائم رہے گا کیونکہ اس ملک کی بنیاد لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ پر بنی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا: پاکستان تو اسی دن وجود میں آگیا تھا جس دن یہاں پہلے آدمی نے کلمہ پڑھا تھا۔
پاکستان اسلامی قلعہ ہے یہ دنیا کی واحد مملکت ہے جو خدائے لم یزل کے نام پر جود میں آئی۔
اس ملک کو مٹانے والے مٹ جائیں گے مگر یہ ملک اپنی شان و شوکت کے ساتھ ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بجائے باجے دلانے کے پاکستان کی تاریخ پڑھائیں اور بتائیں کہ ہمیں بھی آج وہی جزبۂ ایمانی کی ضرورت ہے جس جذبے کے ساتھ مسلمانوں نے اس وطن پاکستان کو حاصل کیا۔ اگر ان لاکھوں شہداء کی قدر کرنی ہے تو اس ملک کی قدر کرنی ہوگی ملک کی قدر ہی ان شہداء کی قدر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو مقصدِ پاکستان کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملک کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
*مؤرخہ:11/08/2024*
Advertisement

Event Venue & Nearby Stays

Aram Bagh , Karachi, Pakistan

Sharing is Caring:

More Events in Karachi

Millinieum Mall Pop-up Exhibition
Thu Nov 07 2024 at 10:00 pm Millinieum Mall Pop-up Exhibition

Millennium Mall

T20 Match: United cricket club vs Memon strikers
Fri Nov 08 2024 at 07:00 am T20 Match: United cricket club vs Memon strikers

Motivators Cricket Academy

missing someone
Fri Nov 08 2024 at 11:05 am missing someone

Karachi Lines, Sindh, Pakistan

Milaad un Nabi 2024
Fri Nov 08 2024 at 04:00 pm Milaad un Nabi 2024

Habitt City

One to One meeting with SEGI University
Fri Nov 08 2024 at 05:00 pm One to One meeting with SEGI University

PC Hotel Karachi

Meet SEGi University at DAWN EXPO
Sat Nov 09 2024 at 12:00 am Meet SEGi University at DAWN EXPO

PC Hotel Karachi

Bahria Town Karachi Mastermind Chess Championship 2024
Sat Nov 09 2024 at 12:00 am Bahria Town Karachi Mastermind Chess Championship 2024

Bahria Town Karachi

Karachi is Happening!

Never miss your favorite happenings again!

Explore Karachi Events