Advertisement
اہلیانِ کشمیر تاریخ گواہ ہے کہ اکثر اپنوں نے ہی اپنوں کا راستہ روکا ہے۔
شاہد بغض و حسد کی وجہ سے ۔
حوصلہ رکھیں ، روشنی ۔ ہمت و جرات اپنے اندر قاہم رکھیں ،
سائے خود بیٹھ جائیں گے۔
چاروں اطراف سے برسنے والے تیروں ۔ طعنوں ۔ اور الزامات کی پرواہ نہ کریں ۔
چونکہ آپکا مقصد بہت ھی اعلیٰ ھے۔
آپ غلامی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبے ہوئے اپنے ھم وطنوں کے اندر شعور بیدار کر رہے ہیں .
آپکے اخلاص کی کوئی حد نہیں ۔ آپ بغیر کسی لالچ۔ غرض و مفاد کے ۔ اپنی جان ۔ مال وقت جدوجھد کے اس باوقار عمل میں قربان کر رہے ہیں ۔
آپ ان لاکھوں ہم وطنوں کو حقوق دلوانے کے لیے جدوجھد کر رہے ہیں جن کو خبر تک نہیں ۔
اپنے لئے ہر کوئی جیتا ھے دوسروں کے لیے جینا مشکل اور صبر آزما کام ھے۔
77 سالوں سے رائج ظالمانہ، مُنافقانہ، استحصالی نظام اور اسکے پہرہ داروں کو جو سہولت کاروں کی شکل میں ہیں کو للکارنے کے لئے اپنی تیاری جاری رکھئے گا ۔
اپنی ہر وارڈ اور یونین کونسل کے اندر عوامی ایکشن کمیٹیز کو منظم کیجئے گا ۔
انشاء اللہ فتح حق و سچ کی ھو گی ۔ یہاں کے مظلوم و محکوم کی ھو گی ۔
29 ستمبر 2025
آخری فتح حق کی فتح
سردار شبیر خان
Advertisement
Event Venue & Nearby Stays
Kashmir, Muzaffarabad,Islamabad, Pakistan