Salana Ijtema

Sat, 25 Oct, 2025 at 01:00 am to Mon, 27 Oct, 2025 at 02:00 am UTC+05:00

6th Road, Satellite Town | Islamabad

Tehreek e Islami - Pakistan
Publisher/HostTehreek e Islami - Pakistan
Salana Ijtema
Advertisement
سالانہ اجتماع کے تناظر میں:
ہمارے اجتماعات کی نوعیت اور غرض:
ہمارے اجتماعات کی نوعیت اصطلاحی جلسوں سے بالکل مختلف ہے۔ جلسوں اور کانفرنسوں میں زیادہ تر تقریریں ہوتی ہیں، جلوس نکلتے ہیں نعرے بلند کیے جاتے ہیں لیکن اس نوعیت کی کوئی چیز یہاں نہ کبھی ہوئی نہ کبھی ہو گی۔ ہمارے ان اجتماعات کے انعقاد کی اصل غرض ہنگامہ آرائی نہیں ہے اور نہ توجہات عوام کو اپنی طرف کھینچا مقصود ہے بلکہ غرض صرف یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے واقف ہوں، باہم قریب تر ہو جائیں، آپس میں تعاون کی سبیلیں نکالیں، صاحب امر ہم سے اور ہم صاحب امر سے شخصاً واقف ہوں اور اسے ہماری کی قوتوں اور صلاحیتوں کا ٹھیک ٹھیک اندازہ ہو تاکہ وہ ہم سے منظم کام لینے کی کوشش کرے، وقتاً فوقتاً ہم اپنا اور اپنے کام کاج کا جائزہ لیتے رہیں، اپنی خامیوں اور کو تاہیوں کو سمجھیں اور انہیں دور کرنے کی فکر کریں اور باہمی مشوروں سے اپنے کام کو آگے بڑھانے کی تدبیریں سوچیں، غرض ہمارے یہ اجتماعات اپنے اندر عملی روح رکھتے ہیں۔
اجتماعات میں حاضری کی اہمیت:
سالانہ اجتماع کے لیے دعوت عام دی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ارکان شریک ہونے کی کوشش کریں،
اگر فی الواقع ہم جانیں کہ یہ اجتماع کیا معنی رکھتا ہے۔ اور جماعت کی پکار سے ہم پر کیا لازم آ جاتا ہے اور جو عہد ہم نے اب اپنے رب سے کیا ہے اس سے کیا ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں تو ہم اپنے بڑے سے بڑے دنیوی فائدے اور سخت سے سخت مشغولیت کو بھی اجتماع کی حاضری پر ہرگز ترجیح نہ دیں۔ اگر بغیر کسی عذر معقول کے ہمارے معمولی کام، روز مرہ کے مشاغل، خانگی امور، دنیوی مفاد اس سے بڑھ کر اہمیت رکھتے ہیں کہ ہم جماعت کی پکار پر لبیک کہیں اور اسی بنا پر ہم غیر اولی الضرر ہونے کے باوجود بیٹھے رہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں اس کام سے حقیقی دلچسپی و دل بستگی نہیں ہے۔ جب آج ہمارا یہ حال ہے تو کیا امید کی جا سکتی ہے کہ کل کوئی بڑی مہم سامنے ہو اور نظم ہمیں پکارے تو ہم اس کی پکار پر لبیک کہیں گے۔ نظام جماعت سے منسلک ہو جانے کے بعد آدمی کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ جماعت کی پکار سن کر دوڑ پڑے اور سارے کام چھوڑ دے۔ اس سے مستنی صرف وہ حالات ہیں جن میں خدا اور رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے خود رخصت دی ہے، ان حالات کے سوا باقی تمام حالات میں جماعت کی شرکت کے لیے دوسری ہر مشغولیت سے قطع نظر کر لینا لازم ہے۔ جب تک ارکان جماعت میں یہ کیفیت پیدا نہ ہو گی، نظام جماعت بالکل بے جان رہےگا۔
ہمارا یہ خیال کر کے بیٹھ رہنا کہ اس وقت کوئی خاص کام نہیں ہے اجتماع کی کوئی حقیقی ضرورت نہیں ہے، اگر اس وقت شرکت نہ ہوئی تو کوئی نقصان نہ ہو گا در حقیقت ایک غلط خیال ہے۔ اگر اجتماع میں سرے سے کوئی کام نہ ہو بلکہ ہمیں صرف جمع ہو جانے کے لیے پکارا جائے تب بھی ہمیں ایک آواز پر جمع ہو جانا چاہئے کیونکہ اس ابتدائی مرحلہ میں یہی بجائے خود ایک اہم کام ہے کہ ہمارے اندر ایک آواز پر جمع ہو جانے کی استعداد پیدا ہو۔ آخر اس ڈسپلن کے بغیر ہم کون سا کام تنظیم اور تعاون کے ساتھ کر سکیں گے؟
Advertisement

Event Venue & Nearby Stays

6th Road, Satellite Town, Islamabad, Pakistan

Icon
Concerts, fests, parties, meetups - all the happenings, one place.

Ask AI if this event suits you:

More Events in Islamabad

Pakistani Cultural Dances
Sat, 25 Oct at 10:00 am Pakistani Cultural Dances

Islamabad Pakistan اسلام آباد پاکستان

10th Annual National Olive Festival 2025
Sat, 25 Oct at 10:00 am 10th Annual National Olive Festival 2025

Allama Iqbal Park Rawalpindi

History Seminar
Sat, 25 Oct at 12:00 pm History Seminar

Nowshera, Khyber Pakhtunkhwa

HAjj & Umrah Exhibition
Sat, 25 Oct at 01:00 pm HAjj & Umrah Exhibition

Pak China Friendship Center, Islamabad

NATIONWIDE CASTING CALL (Auditions for HOSTEL DAYZ & INSPIRANTS)
Sat, 25 Oct at 03:00 pm NATIONWIDE CASTING CALL (Auditions for HOSTEL DAYZ & INSPIRANTS)

Islamabad Pakistan اسلام آباد پاکستان

Join as Capital Educational Ambassadors Programe
Sat, 25 Oct at 06:00 pm Join as Capital Educational Ambassadors Programe

Islamabad, Pakistan

First IBC Pakistan Summit 2025
Sun, 26 Oct at 08:00 am First IBC Pakistan Summit 2025

Mövenpick Hotel Centaurus Islamabad

Old Gallians Reunion
Sun, 26 Oct at 10:00 am Old Gallians Reunion

Lawrence College

Advice of the Wise
Sun, 26 Oct at 11:00 am Advice of the Wise

Ramada Hotel, Islamabad

\u0645\u062d\u0641\u0644 \u0645\u06cc\u0644\u0627\u062f \u0645\u0635\u0637\u0641\u06cc
Sun, 26 Oct at 01:01 pm محفل میلاد مصطفی

Miana Thub

Autumn Tea Party for Women
Sun, 26 Oct at 04:00 pm Autumn Tea Party for Women

F-6 Markaz

Islamabad is Happening!

Never miss your favorite happenings again!

Explore Islamabad Events