Advertisement
لاہور، جو ہمیشہ سے ادبی اور فکری مکالموں کا مرکز رہا ہے،گزشتہ تین برسوں میں ایک نئی بیداری کا گواہ بنا ہے۔ " بزم راحت سخن " نے رثائی ادب، بالخصوص مرثیے کے فروغ کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، وہ نہ صرف اہل_ لاہور بلکہ ملک بھر کے سنجیدہ ادبی حلقوں میں باعث_ تحسین سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی کاوشوں نے مرثیے کو محض ایک صنف_ سوگ نہیں رہنے دیا، بلکہ اسے فکری توانائی اور عصری معنویت سے ہمکنار کیا۔
گزشتہ سال دسمبر 2024 میں منعقدہ میر انیس کانفرنس اس کی روشن مثال تھی جس نے مرثیہ گوئی کی شعریات، جمالیات اور فکری جہات پر ایک بامعنی مکالمہ برپا کیا۔ اس کانفرنس کو علمی حلقوں نے بے حد سراہا اور اسے لاہور میں مرثیہ کے احیاء کی ایک علامت قرار دیا۔
اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال 14 دسمبر 2025 کو بزم راحت سخن " دیگر ادبی تنظیموں خیال نو ،عروس سخن اور بزم فاضل کے ساتھ
" رثائی ادب کانفرنس " منعقد کر رہی ہے۔ اس ادبی اجتماع میں نامور ادبا ، نقاد اور محققین شریک ہوں گے، جہاں مرثیے کی موجودہ صورت_ حال، اس کے فکری امکانات، اور عصری ضرورتوں کے مطابق اس کی ترویج کے طریقۂ کار پر گفتگو ہوگی۔
یہ کانفرنس محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک عہد_ نو کی نوید ہے؛ جہاں روایت کا احترام بھی ہوگا اور تجدید کے در بھی وا ہوں گے۔ بزم راحت سخن کی یہ کوشش نہ صرف مرثیہ کو لاہور میں نئی جان بخشے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے رثائی ادب کا ایک مضبوط فکری و تخلیقی سرمایہ فراہم کرے گی۔
Advertisement
Event Venue & Nearby Stays
Muhammadi Masjid Hali Road, Hali Road Gulberg,Islamabad, Pakistan, Lahore

Concerts, fests, parties, meetups - all the happenings, one place.